ملالہ کی صحت یابی کیلئے مسجد الحرام میں خصوصی دعا

اتوار 14 اکتوبر 2012 20:36

مکہ المکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔14اکتوبر ۔2012ء) عالمی امن ایورڈ یافتہ ملالہ یوسف زئی کی جلد صحت یابی کے لیے مسجد الحرام میں بھی خصوصی دعا کی گئی۔

(جاری ہے)

ملالہ یوسف زئی کے لیے جہاں پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیاں نکالی جارہی ہیں اور خصوصی دعائیں مانگی جارہی ہیں وہی مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں بھی ملالہ کی صحت یابی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔ ملالہ کیلئے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے علاوہ سعودی شہریوں اور دیگر ممالک کے مسلمانوں نے بھی خصوصی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :