بھارتی فلم ساز یش چوپڑا ڈینگی میں مبتلا، ہسپتال داخل

پیر 15 اکتوبر 2012 12:43

ممبئی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین، آئی این پی ۔15اکتوبر 2012ء) ڈینگی کا مرض بھارت میں بھی بے قابو ہو رہا ہے اور بالی وڈ کے معروف فلم ساز یش راج چوپڑا بھی ڈینگی کا شکار ہوگئے ہیں اور انہیں ممبئی کے لیلا وتی ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یش راج فلم کمپنی کے ترجمان نے یش چوپڑا کے ڈینگی میں مبتلا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں گزشتہ روز ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں اب ان کی حالت بہتر ہے۔ ترجمان نے کہا کہ انہیں جلد ان کی رہائش گاہ پر منتقل کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :