قبائلی علاقوں میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا

پیر 15 اکتوبر 2012 13:00

پشاور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔15اکتوبر 2012ء) قبائلی علاقوں میں پو لیو کا ایک اور نیا کیس سامنے آگیا ہے رواں سال کے دوران پو لیو کیسز کی تعداد سولہ ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

ای پی آئی فاٹا حکام کے مطابق باجوڑ ایجنسی کے تحصیل نواگئی میں انیس ماہ کے بچے شاہ زیب میں پو لیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے ۔قبائلی علاقوں میں رواں سال کے دوران پو لیو کیسز کی تعداد سولہ ہو گئی ہے۔ای پی آئی حکام کے مطابق خیبر ایجنسی میں10 ،باجوڑ 3ایجنسی میں ،جبکہ لوئرکرم ،شمالی اور جنوبی وزیرستان میں پولیو کا ایک ایک کیس سامنے آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :