پاکستان میں ملالہ کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی گئیں، ان کی صحت میں بہتری آئی‘ برطانیہ میں علاج کے اخراجات حکومت پاکستان برداشت کرے گی،وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی کویت روانگی کے موقع پرچکلالہ ایئر بیس پر میڈیا سے گفتگو

پیر 15 اکتوبر 2012 14:17

اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین، آئی این پی ۔15اکتوبر 2012ء) وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان میں ملالہ یوسف زئی کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی گئیں جس سے ان کی صحت میں بہتری آئی‘ برطانیہ میں علاج کے اخراجات حکومت پاکستان برداشت کرے گی۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو ایشیاء تعاون مذاکرات کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے کویت روانہ ہونے کے موقع پرچکلالہ ایئر بیس پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت اپنی ذمہ داریوں سے غافل نہیں ہے اور ملالہ یوسف زئی پاکستان کا اثاثہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملالہ کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی گئیں جس سے اس کی صحت میں بہتری آئی۔ وزیر اعظم