آزاد حکومت کی ہدایات پر ملالہ یوسفزئی کی صحت یابی کیلئے پاک کشمیر انسٹیٹیوٹ مڈل سیکشن میں دعائیہ تقریب کا انعقاد

پیر 15 اکتوبر 2012 14:28

میرپور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین، آئی این پی ۔15اکتوبر 2012ء) آزاد حکومت کی ہدایات پر ملالہ یوسف زئی کی صحت یابی کے لیے پاک کشمیر انسٹیٹیوٹ مڈل سیکشن میں ایک دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل میڈم روبی شبیر نے کہا کہ علم اور امن کی شمع روشن کرنے والی ملالہ یوسف زئی کو سلام پیش کرتے ہیں ملالہ پاکستان کا مستقبل اور روشن ستارہ ہے وہ کچھ کر گزرنے کا عزم لیے کم عمری میں ہی اپنے مشن کی تکمیل علم کے فروغ کے لیے مصروف عمل ہے۔

دعا ہے کہ یہ ستارہ چمکتا دھمکتا رہے اور اپنی روشنی بکھیرتا رہے آپ طلباء پڑھائی میں محنت ،دلجمعی اور نمایاں نمبرات لے کر ملالہ یوسف کے مشن کو آگے بڑھا سکتی ہیں، ملالہ نے تعلیم کو عام اور امن قائم کرنے کے لیے جس مشن جدوجہد کا آغاز کیا ہم سب اس کے ساتھ ہیں ہم ملالہ یوسف اور اس کی ساتھیوں پر قاتلانہ حملہ کیں شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، قاتلانہ حملہ میں چراغ علم بجھانے کی کوشش کی گئی جس کی ہرزی روح پاکستانی و کشمیری شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے،ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس حملہ کے مرتکب مجرموں کو گرفتار کریں اور ملالہ کی سیکورٹی کا خاطر خواہ بندوبست کیا جائے، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ملالہ یوسف کو صحت تندورتی عطا فرمائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک کشمیر انسٹیٹیوٹ مڈل سیکشن میں ملالہ یوسف زئی کی صحت یابی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ملالہ کا جرم یہ تھا کہ جب سوات میں علم اور امن کے دشمنوں نے سکولوں سے بمبوں سے اڑانا شروع کر دیا تھا اور بچیوں پر سکولوں میں جانے سے پابندی عائد کی لیکن ملالہ نے ان علم دشمنوں کے آگے جھکنے سے انکار کر دیا اور اعلان کیا کہ وہ ہر حال میں تعلیم کو جاری رکھے گی اور وہ کسی قسم کی پابندی کو قبول نہیں کرے گی اس نے ایسا ہی کیا ملالہ نے تعلیم کے لیے اپنی آواز کو بلند کیااور دنیا بھر کے در و دیوار کو ہلا کر رکھ دیا اس نے تعلیم دشمن عناصر کے خلاف ایک ایسی جدوجہد کاآغاز کیا جسے پاکستان سمیت ساری دنیا نے تسلیم کیا۔

(جاری ہے)

اس کی جرات بہادری و استقامت پر پاکستان سمیت عالمی دنیا نے بڑے بڑے اعزازات دیئے۔ انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان اور آزاد کشمیر کی طرح ہمارے ا دارے نے بھی ملالہ یوسف اور اس کی ساتھیوں کے درد کو شدت سے محسوس کیا اور ان کے لیے بھرپور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ملالہ یوسف اور اس کی ساتھیوں کو صحت تندورستی اور لمبی زندگی عطاء فرمائے تاکہ وہ اپنے مشن کو جاری رکھ سکیں۔ اس موقع پر ایمن ،گل نور، رومان نے بھی خطاب کیا۔ آخر میں قاری خالد محمود نے ملالہ یوسف اور اس کی ساتھیوں کی صحت یابی کے لیے اور پاکستان کے استحکام و کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کرائی۔

متعلقہ عنوان :