وزیر اعظم عبد المجید کی ہدایت پر سما ہنی میں ملالہ یوسف زئی کی صحت یابی کیلئے دعائیہ تقاریب کا انعقاد

پیر 15 اکتوبر 2012 14:30

سماہنی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین، آئی این پی ۔15اکتوبر 2012ء) وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری عبد المجید کی خصوصی ہدایت پر آزاد کشمیر بھر کی طرح سب ڈویژن سما ہنی میں بھی ملالہ یوسف زئی کی صحت یابی کے لئے سما ہنی کے سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی اداروں میں خصوصی دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا گیا ، اسسٹنٹ کمشنر سما ہنی چودھری حق نواز ، تحصیلدار سما ہنی و نائب تحصیلدار سما ہنی کی مختلف تقاریب میں شرکت، تقاریب کے انعقاد میں اسسٹنٹ کمشنر سما ہنی نے اہم رول ادا کیا ، تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری عبدالمجید کی خصوصی ہدایت پر جہاں آزاد کشمیر بھر میں ملالہ یوسف زئی کی صحت یابی کے لئے دعاہیہ تقاریب کا انعقاد کیا گیا وہاں سب ڈیژن سما ہنی میں بھی تحصیل انتظامیہ سما ہنی اور خصوصاً اسسٹنٹ کمشنر سما ہنی چودھری حق نواز کی خصوصی کوششوں اور دلچسپی سے سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادروں میں دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا گیا سب بڑی تقاریب گورنمنٹ گر لز ڈگری کالج سما ہنی اور بوائز ڈگری کالج سما ہنی میں منعقد ہوئیں جہاں ملالہ یوسف زئی کی صحت یابی کی دعا کے ساتھ ساتھ اس کے کردار کو سلام پیش کیا گیا اور معصوم ملالہ یوسف پر حملہ کرنے والوں کے گھناونے فعل کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی دعائیہ تقریب کے موقع پر تقاریب سے اسسٹنٹ کمشنر سما ہنی چودھری حق نواز ، تحصیلدار سما ہنی چودھری سہیل بشیر ، پرنسپل راجہ حقنواز خان ، نائب تحصیلدار راجہ انصر خان ، پروفیسر جاوید اقبال ، راجہ ساجد حسین ، ڈاکٹر محمد اسحاق چودھری و دیگر نے بھی خطاب کیا ، گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سما ہنی کے طلبہ نے ملالہ یوسف پر ہونے والے قاتلانہ حملہ کے خلاف قراداد مذمت پیش اور منظور کی تحصیل سما ہنی کے دیگر تعلیمی ادروں گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول سما ہنی ، ریڈ فاؤنڈیشن کالج سما ہنی ، گورنمنٹ مڈل سکول سرسالہ ، گرلز پرائمری سکول پنڈ سوہلناں سمیت کئی دیگر تعلیمی اداروں میں بھی دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا گیا اور ملالہ یوسف کی جلد صحت یابی کے لئے دعائیں مانگی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :