سابق برطانوی وزیراعظم کا ملالہ کے مشن کو جاری رکھنے ، پاکستان میں لڑکیوں کو تعلیم دینے کیلئے مہم چلانے کاا علان، برطانیہ ملالہ یوسفزئی کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرے گا ، عوام اس کو خوش آمدید کہتے ہیں، جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں ، افسوس ہوتا ہے کہ32ملین لڑکیاں سکول نہیں جاتی،ملالہ کے مشن کو سچ ثابت کا وقت آگیا ہے،گورڈن براوٴن

پیر 15 اکتوبر 2012 14:40

لندن (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین، آئی این پی ۔15اکتوبر 2012ء) سابق برطانوی وزیراعظم گورڈن براوٴن نے طالبان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی عالمی امن ایورڈ یافتہ ملالہ یوسفزئی کے مشن کو جاری رکھنے کیلئے پاکستان میں لڑکیوں کو تعلیم دینے کیلئے مہم چلانے کاا علان کیا ہے ۔ پیر کو غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملالہ یوسف زئی کو علاج کیلئے برطانیہ منتقل کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ملالہ کے برطانیہ پہنچنے پر سابق برطانوی وزیراعظم گورڈن براوٴن نے کہا کہ برطانیہ ملالہ یوسف زئی کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرے گا اور برطانیہ کی عوام اس کو یہاں پر خوش آمدید کہتے ہیں اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آج ہم” آئی ایم ملالہ ان سپورٹ آف وٹ ملالہ فاٹ فار “کے نام سے کمپئن لانچ کررہے ہیں تاکہ ہر بچی کو سکول جانے کا موقع مل سکے ۔انہوں نے کہا کہ افسوس ہوتا ہے کہ 32ملین لڑکیاں سکول نہیں جاتی اور یہ وقت ہے کہ ہم ملالہ کے مشن کو سچ ثابت کرسکیں۔