پاکستانی عوام دہشتگردی کے سامنے ہار ماننے والے نہیں ان کے عزم کو سلام پیش کرتے ہیں‘دہشتگرد پاکستانی قوم کو شکست نہیں دے سکتے‘دہشتگردی کیخلاف جنگ میں برطانیہ پاکستان کے ساتھ ہے ‘ ملالہ پر حملہ بزدلانہ اقدام تھا ‘ ملالہ کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی،برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ

پیر 15 اکتوبر 2012 14:40

لندن (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین، آئی این پی ۔15اکتوبر 2012ء) برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے دہشتگردی کیخلاف پاکستانی قوم کے عزم کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام دہشتگردی کے سامنے ہار ماننے والے نہیں ہیں‘دہشتگرد پاکستانی قوم کو شکست نہیں دے سکتے‘دہشتگردی کیخلاف جنگ میں برطانیہ پاکستان کے ساتھ ہے ‘ ملالہ پر حملہ بزدلانہ اقدام تھا ‘ ملالہ کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

پیر کو غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے کہا کہ عوامی ردعمل نے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستانی قوم کو دہشت گرد شکست نہیں دے سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستانی عوام ہار ماننے والے نہیں اور پر عزم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کے دہشتگردی کیخلاف جرات مندانہ اقدام لائق تحسین ہیں۔ ولیم ہیگ نے کہا کہ برطانیہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ میں ہم پاکستان کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملالہ پر حملہ بزدلانہ اقدام تھا اور ملالہ کو برطانیہ میں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ملالہ کا علاج این ایچ ایس برمنگھم کے سرکاری ہسپتال میں ہو گا۔