افغانستان میں4لاکھ نابینا افراد رہائش پذیر، 25ہزار افراد کی ایک آنکھ کام کرتی ہے،صحت کی بہتر سہولیات سے اندھے پن کے شکار افراد میں کمی ہو رہی ہے ، ترجمان افغان وزارت صحت

پیر 15 اکتوبر 2012 14:44

کابل (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین، آئی این پی ۔15اکتوبر 2012ء) افغانستان میں4لاکھ نابینا افراد رہائش پذیر ہیں جن میں سے 25ہزار افراد کی ایک آنکھ کام کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو افغان وزارت صحت کے ترجمان کانیشکا بکتش نے چینی خبررساں ادارے کو بتایا کہ افغانستان میں4لاکھ نابینا افراد رہائش پذیر ہیں جن میں سے 25ہزار افراد کی ایک آنکھ کام کرتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صحت کی بہتر سہولیات کی وجہ سے اندھے پن کے شکار افراد میں کمی ہو رہی ہے اور مستقبل میں صحت کی سہولیات مزید بہتر ہوں گی ۔

متعلقہ عنوان :