نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مارٹن کروکینسر کے مرض میں مبتلا

پیر 15 اکتوبر 2012 15:26

آک لینڈ(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین، آئی این پی ۔15اکتوبر 2012ء) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مارٹن کروکینسر کے مرض میں مبتلا ہوگئے۔مارٹن کروکے کے مینیجر اور قریبی عزیزلوئس ہنڈرین کے مطابق سابق کپتان مارٹن کرومیں کینسر کے مرض کی تشخیص ہوئی ہے مارٹن کروکے مدافتی نظام میں لیمیوسائٹس کینسر کی تشخیص ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

جس پر ان کے خاندان اور مداح پر سکتہ طاری ہے۔مارٹن کرو کا مقامی ہسپتال میں مرض کی تشخیص ہوئی اور انہیں جلد ہی علاج کے لیے ویلنگٹن یا بیرون ملک علاج کے لیے لے جایا جئے گا۔50سالہ مارٹن کرو ریٹائرمنٹ کے بعد کوچنگ اور کمنٹری کررہے ہیں لیکن اب وہ اپنی تمام تر توجہ اپنے علاج پر مرکوز کریں گے۔

متعلقہ عنوان :