لوئر دیر، آپریشن سے متاثرہ علاقہ سوری پاؤ اور عارف کلے میں سیکورٹی فورسز نے 1385 مریضوں کا مفت معائنہ کرکے ادویات تقسیم کیں

پیر 15 اکتوبر 2012 18:53

لوئر دیر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔15اکتوبر ۔2012ء) فوجی آپریشن سے متاثرہ میدان کا علاقہ سوری پاؤ اور عارف کلے ثمر باغ میں سیکورٹی فورسز نے پیر کو فری میڈیکل کیمپ لگا کر1385 مریضوں کا مفت معائنہ کرکے ان میں ادویات تقسیم کیں جبکہ مریضوں اور بچوں میں پولیو ویکسین خسرہ، کالی کھانسی اور ٹی بی کے ٹیکے بھی لگائے گئے تفصیلات کے مطابق فوجی آپریشن سے متاثرہ میدان کا علاقہ سودی پاؤ اور عارف کلے ثمر باغ سیکورٹی فورسز حکام الگ الگ فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کئے جس میں سیکورٹی فورسز ڈاکٹروں اور فی میل ڈاکٹروں نے1385 مریضوں جس میں422 مرد487 خواتین476 بچے شامل ہیں معائنہ کرکے ان میں مفت ادویات تقسیم کی جبکہ بچوں میں پولیو ویکسین اور دیگر مریضوں خسرہ، کالی کھانسی اور ٹی بی کے ٹیکے بھی لگائے گئے۔

(جاری ہے)

سیکورٹی فورسز کے اعلیٰ حکام کا مزید کہنا ہے کہ دیر لوئر میں مزید فری میڈیکل لگائیں جائیں گے تاکہ علاقے کے لوگ زیادہ سے زیادہ تعداد میں ان میڈیکل کیمپوں سے مستفید ہو سکے۔