گلگت، بلتستان میں سہ روزہ پولیو مہم کا آغاز ،2لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے ،گلگت بلتستان پولیو فری زون تھا، گزشتہ دو سالوں میں خطے میں پولیو کے دو کیسز سامنے آنے کے بعد مہم مزید تیز کر دی گئی

پیر 15 اکتوبر 2012 18:54

غذر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔15اکتوبر ۔2012ء) گلگت، بلتستان میں سہ روزہ پولیو مہم کا آغاز دولاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے گلگت، بلتستان پولیو فری زون ہونے کا اعزاز رکھتا تھا مگر گزشتہ دو سالوں کے درمیانی خطے میں پولیو کے دو کیسز کے سامنے آنے کے بعد صوبے میں پولیو کی مہم کو مزید تیز کر دیا گیا ہے جبکہ محکمہ صحت گلگت، بلتستان نے تمام ڈسٹرکٹ کے ڈی ایچ او حضرات کو پولیو کا سوئی ہیڈ ٹارگٹ مکمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے پورے صوبے میں پولیو کے قطرے پلانے کیلئے موثر اقدامات کر دئیے ہیں اور لوگوں کو اس حوالے سے شعور دینے کیلئے آگاہی مہم بھی شروع کر دی گئی ہے اور بالائی علاقوں میں بھی بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے ٹیموں کو روانہ کر دیا، مگر گزشتہ سال اور اس سال خطے میں دو پولیو کے کیس سامنے آنے کے بعد نہ صرف محکمہ صحت بلکہ عوام کو بھی پریشان کر رکے رکھ دیا ہے گلگت، بلتستان میں سہ روزہ پولیو مہم 15 سے17 اکتوبر تک جاری رہے گی اور پورے صوبے میں دو لاکھ پندرہ ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے۔

(جاری ہے)

اور15 اکتوبر سے پورے صوبے میں باقاعدہ پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :