حکومت نے پاکستان کو پولیو سے پاک ملک بنانے کا عزم کر رکھا ہے،کچھ انتہا پسند پولیو مہم کی مخالفت کررہے ہیں ، قائداعظم اور قائد عوام کے پاکستان میں وہ ایسانہیں کرپائیں گے،صد ر آصف علی زرداری کا ایوان صدر میں 3 روزہ پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب

پیر 15 اکتوبر 2012 21:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔15اکتوبر ۔2012ء) صد ر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکومت نے پاکستان کو پولیو سے پاک ملک بنانے کا عزم کر رکھا ہے،کچھ انتہا پسند پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی مہم کی مخالفت کررہے ہیں لیکن قائداعظم اور قائد عوام کے پاکستان میں وہ ایسانہیں کرپائیں گے۔ وہ پیر کو ایوان صدر میں پولیو کے خاتمے کی 3 روزہ مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہاکہ کرتے ہوئے کہا کہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی مہم سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو نے 1994 میں شروع کی تھی جس کے نتیجے میں پولیو کے مریضوں کی تعداد کم کرنے میں بڑی مدد ملی ہیتاہم انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ حکومتی کوششوں سے خطے میں پاکستان پہلا ملک تھا جس نے پولیو کی مہم چلائی گئی مگر ملک میں اب بھی پولیو کامرض موجود ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ملک میں پولیو کی ویکسین بنائیں۔پاکستان اور چین نے ویکسین تیارکرنے میں تعاون کیلئے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔صدر نے کہا کہ کچھ انتہا پسند پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی مہم کی مخالفت کررہے ہیں لیکن قائداعظم اور قائد عوام کے پاکستان میں وہ ایسانہیں کرپائیں گے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر کی پولیو کی نگران کمیٹی کی چیئرپرسن عذرا افضل نے کہا کہ ضلعی سطح پر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی مہم کی بہتر نگرانی کیلئے پولیو پر کنٹرول کے مراکز قائم کیے گئے ہیں۔صدر نے چند بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے۔