فاٹا میں پولیو مہم کی ناکامی کا ذمہ دار شکیل آفریدی ہے، مسعود کوثر

منگل 16 اکتوبر 2012 13:27

پشاور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔16اکتوبر 2012ء) خیبر پختونخواکے گورنر مسعود کوثرنے فاٹا میں پولیو مہم کی ناکامی کا ذمہ دار شکیل آفریدی کو ٹھہرا دیا ۔گورنر مسعود کوثر نے گورنر ہائوس پشاور میں ایک بچے کو قطرے پلا کر فاٹا میں پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کی مہم کا افتتاح کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شکیل آفریدی کے معاملے کی وجہ سے پولیو مہم متاثر ہوئی ہے۔ گورنر نے کہا کہ فاٹا میں پولیو سے بچاؤ کی مہم سے ہم مطمئن نہیں لیکن رکاوٹیں دور کرنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے مختلف قبائلی ایجنسیوں سے تعلق رکھنے والے معذور افراد میں ویل چئیرز اور امدادی چیک بھی تقسیم کئے ۔

متعلقہ عنوان :