ہائی سکول چناری میں ملالہ یوسف زئی کی صحت یابی کے لئے دعائیہ تقریب کا انعقاد ، طالبات نے شمعیں روشن کی

منگل 16 اکتوبر 2012 15:11

چناری (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین، آئی این پی ۔16اکتوبر 2012ء) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چناری میں ملالہ یوسف زئی کی صحت یابی کے لئے دعائیہ تقریب کا انعقاد ،دعائیہ تقریب میں طالبات نے شمعیں روشن کی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکول کی صدرمعلمہ سیدہ رقیہ نقوی نے کہا کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد و عورت پر فرض ہے علم دشمن عناصر دہشت پھیلا کر بچیوں پر تعلیم کے دروازے بند کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایک کم سن نہتی طالبہ پر حملہ انتہائی شرم ناک اقدام ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے ملالہ یوسف زئی پر حملے کو سرارسر اسلامی تعلیمات کے خلاف قرار دیتے ہوئے اس کھلی دہشت گردی میں ملوث افراد کو عدالت کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا کا مطالبہ کیا آخر میں انہوں نے حملے میں زخمی ہونے والی طالبات ملالہ،شازیہ اور کائنات کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کرائی اس موقع پر سکول کی بچیوں نے شمعیں روشن کر کے ملالہ ،شازیہ اور کائنات سے مکمل اظہار یکجہتی کیا سکول کی بچیوں نے کہا کہ ملالہ کا راستہ ہمارا راستہ ہے اآج یہ عہد کرتے ہیں کہ ملالہ کا مشن جاری و ساری رکھتےء ہوئے ملک بھر میں طالبات کیلئے حصول علم کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرتے ہوئے ہر ممکن جدوجہد کرتے رہیں گے آخر میں سکول کی بچیوں نے ملالہ سمیت حملے میں زخمی ہونے والی کم سن طالبات کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :