مظفرآباد، گرلز ہائیر سیکنڈری سکول میں ملالہ یوسف زئی کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد

منگل 16 اکتوبر 2012 15:11

مظفرآباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین، آئی این پی ۔16اکتوبر 2012ء) گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول گوجرہ میں ملالہ یوسف زئی کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد ،دعائیہ تقریب میں ادارہ کی معلمات و طالبات نے شرکت کی ۔ دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معلمات نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی پر حملہ قابل مذمت ہے ۔استعماری و طاغوتی قوتیں پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں ،معصوم طالبہ پر حملہ گہری سازش کا شاخسانہ ہے ۔

امریکہ ڈرون حملوں کے ذریعے پاکستان کی سالمیت و خودمختاری پر حملے کررہا ہے ملالہ یوسف زئی پر حملہ کے پیچھے امریکی سازش کارفرما ہے ،پاکستان کے قبائلی علاقوں میں آئے روز معصوم و نہتے مظلوم پاکستانیوں پر ڈرون حملے کئے جارہے ہیں اور مدارس میں دینی تعلیم حاصل کرنے والے معصوم بچوں کو بربریت کا نشانہ بنایا جارہاہے ،امریکہ دنیا کا فرعون بننا چاہتا ہے امریکہ کی فرعونیت کا انجام عبرتناک ہوگا۔

(جاری ہے)

ملالہ یوسف زئی پر اپنے ایجنٹوں کے ذریعے حملہ کرکے امریکہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ایک نئے آپریشن کی راہ ہموار کررہا ہے ۔قوم متحد ہو کر امریکی سازشوں کا مقابلہ کر ے ۔مقررین نے کہاہے کہ اسلام ایک آفاقی دین ہے اسلام نے خواتین کو جو حقوق دئیے ہیں اس کی مثال پوری دنیا میں نہیں ملتی ،قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے مرد و عورت کے بارے میں یکساں ارشاد فرمایا کہ ہم نے بنی آد م کو فضلیت دی ۔ایک مسلمان کسی مسلمان مرد و عورت پر ایسی گھناونی حرکت نہیں کر سکتا ، پہلے سوات میں جعلی ویڈیو بنا کر اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کیاگیا اب معصوم بچی پر استعماری طاقتیں اپنے ایجنٹوں کے زریعے حملہ کر کے مسلمانوں کے خلاف سازش میں مصروف ہیں

متعلقہ عنوان :