نوجوان تعلیم کے ساتھ کھیل پر توجہ دیں ،صحت مند معاشرے کے قیام مین مدد مل سکتی ہے،کھیل سے انسانی جسم اور ذہنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں مدد ملتی ہے،مرکزی انجمن تاجران میرپور کے صدر چوہدری محمد نعیم کا تقریب سے خطاب

منگل 16 اکتوبر 2012 15:11

میرپور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین، آئی این پی ۔16اکتوبر 2012ء) مرکزی انجمن تاجران میرپور کے صدر چوہدری محمد نعیم نے کہا ہے کہ نوجوان تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل پر توجہ دیں تو صحت مند معاشرے کے قیام مین مدد مل سکتی ہے۔کھیل سے انسانی جسم اور ذہنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں مدد ملتی ہے۔اور آپس کے تعلقات میں اضافہ ہوتاہے۔نوجوان کھیل پر توجہ دے کر بے شما ر برائیوں سے بچ سکتے ہیں ۔

معاشرے میں نوجوانوں کو نشہ جیسی بری لعنت سے بچنے کے لئے کھیل پر خصوصی توجہ دینی چائیے ۔ان خیالات کا اظہا ر اُنھوں نے دوسرا راجہ ناظم اینڈ سید نعیم شاہ میموریل آل آزاد کشمیر سنوکر ٹورنامنٹ کے فائنل میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ون فو ر سیون سنوکر کلب کے زیر اہتما م آل آزاد کشمیر سے پچاس کے قریب ٹیموں نے حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

سنوکر ٹورنا منٹ کا فائنل میچ آکا ش اور قدیر احمد کے درمیا ن ہوا۔

آکا ش نے سات گیموں میں سے چار جیت کر سنوکر ٹورنامنٹ کا فائنل جیت لیا ۔انتظامیہ کمیٹی کے ممبران عبدالغفار ۔راجہ شاہد ۔یاسر چوہدری ۔راجہ وسیم ۔عدنان ۔نعمان ولید خان ۔چوہدری نزاکت ۔چوہدری عمران ۔چوہدری شہباز ۔چوہدری ارسلان اور دیگر نے مہما ن خصوصی سمیت تمام معزز مہما نوں کو شکریہ اداکیا ۔ برطانیہ کی ممتاز کاروباری شخصیت حاجی محمد شیخ ارشد بھی اس موقع پر موجو د تھے۔

ٹورنامنٹ کی اختتامی میچ جیتنے والے آکا ش کو پہلا انعام ٹرافی اور آٹھ ہزار رروپے دئیے۔دوسرا انعام قدیر احمد نے ٹرافی کے ہمر اہ چار ہزار روپے وصول کئے۔جبکہ تیسرا انعام نبیل نے دوہزار اور چوتھا انعام وقاص نے ایک ہزار روپے حاصل کیا ۔چوہدری محمد نعیم اوران کے ساتھ ممتاز کاروباری شخصیت حاجی محمد شیخ ارشد نے انعامات تقسیم کیے۔انتظامیہ حاصل کر نے والے نوجوانوں کو مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ عنوان :