ملالہ یوسفزئی کا برطانوی ہسپتال میں ابتدائی طبی معائنہ، سٹی سکین ،دماغ کی ہڈی بُری طرح متاثر، ملالہ کے وارڈ میں گھسنے کی کوشش کرنے والے افراد گرفتار، صدر زرداری کی جانب سے ملالہ یوسفزئی کو ستارہٴ جرأت دینے کا اعلان

منگل 16 اکتوبر 2012 18:18

برمنگھم،سوات (اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اکتوبر۔2012ء) پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی کے برطانیہ کے کوئین ایلزبتھ یونیورسٹی ہسپتال میں ابتدائی طبی معائنے اور سٹی سکین میں انکشاف ہوا ہے کہ اس کے دماغ کی ہڈی کو بری طرح نقصان پہنچا ہے تاہم اْس کی صحت یابی کے امکانات ہیں اور گذشتہ رات ملالہ کی وارڈ میں گھسنے کی کوشش کرنے والے چند افراد کو حراست میں لے لیاگیاہے تاہم ملالہ نے رات پرسکون گزاری ۔

اْدھر صدر مملکت کی طرف سے ملالہ کو ستارہ جرات دینے کا اعلان کردیاگیاہے ، ایک قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق برطانوی ڈاکٹروں کی رائے کے مطابق ملالہ کے سر کی ہڈی جڑنے اورمکمل صحت یابی میں چار سے چھ ماہ کا وقت لگ سکتا ہے اورملالہ کے ساتھ زخمی ہونے والی باقی دونوں طالبات کو بھی یہیں منتقل کئے جانے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

۔ امریکی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ملالہ کے معالج ڈاکٹر ڈیوروزر نے بتایاکہ جب تک ضروری ہوا ،ملالہ کو ہسپتال میں رکھیں گے اور اْس کی بہتری کے چانس موجود ہیں ورنہ پاکستان سے ہی نہ لاتے ۔

اْن کاکہناتھاکہ ملالہ کی حالت ابھی خطرے سے باہر نہیں ، مریضہ کو بہترین سہولیات فراہم کررہے ہیں اورصحت یابی کے لیے پرامید ہیں ۔ ڈاکٹرڈیوروزو کے مطابق ملالہ کی وارڈ تک پہنچنے کی کوشش کرنے والے کچھ افراد کو رات کو حراست میں لے لیاگیاہے تاہم کوئی بھی شخص ملالہ کی وارڈ میں داخل نہیں ہوسکا تاہم واقعہ پریشان کن ہے ۔برطانوی پولیس نے گرفتاری کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ دو افراد ملالہ کی عیادت کے لیے جاناچاہتے تھے جنہیں ویٹنگ روم میں روک لیاگیاتاہم کوئی گرفتار ی نہیں ہوئی ۔

مقامی میڈیا کے ذرائع کے مطابق ملالہ نے رات پرسکون گزاری اور ڈاکٹروں کی ٹیمیں مسلسل اْن کا معائنہ کررہی ہیں ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ملالہ کی صحت یابی کے لے ے برمنگھم کی 162مساجد میں سے اکثر مساجد میں نماز ظہر کے وقت خصوصی دعائیں کی گئیں جبکہ پورے برمنگھم شہر کو ملالہ یوسف زئی کی قد آور تصاویر سے سجا دیا گیا۔اْدھر وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے سوات میں ملالہ کے سکول کا دورہ کیااور بچوں کی صحت یابی کے لیے دعا کی ۔اْنہوں نے صدر کی طرف سے ملالہ کو ستارہ جرات دینے کا اعلان بھی کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اْن کاکہناتھاکہ ملالہ بہادری کی علامت ہے ۔

متعلقہ عنوان :