خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ صحت کا اجلاس

منگل 16 اکتوبر 2012 19:46

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔16اکتوبر ۔2012ء) خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ صحت کا ایک اجلاس منگل کے روز صوبائی اسمبلی کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا ۔ اجلاس کی صدارت رکن اسمبلی و چیئرمین سید جعفر شاہ نے کی جبکہ اجلاس میں ڈپٹی سپیکر اسمبلی خوشدل خان ایڈوکیٹ ، اراکین صوبائی اسمبلی ڈاکٹر اقبال دین ، محترمہ مسرت شفیع ، محترمہ نعیمہ شاہین ، سپیشل سیکرٹری صحت نورالایمان ، وائس چانسلر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر محمد حفیظ ، چیف ایگزیکٹیو خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور ڈاکٹر عمر ایوب خان کے علاوہ محکمہ قانون اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فارغ التحصیل گریجویٹ میڈیکل طلباء کو ہاؤس جاب کے اور متنی میں دھماکے کے موقع پر غیر حاضر ڈاکٹروں اور عملے کے خلاف انکوائری رپورٹ کے امو رپر تفصیلی بحث ہو ئی جبکہ اجلاس میں خیبرمیڈیکل کالج پشاو رنے فائنل ائیر میں ای این ٹی کے زبانی امتحان میں فیل کئے گئے طلباء کے بارے میں ای این ٹی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کے ساتھ رابطہ کرنے پر معلوم ہوا کہ مذکورہ امتحان میں مقرر کردہ اساتذہ کے زبانی امتحان (viva)کے نتائج کی ایک کاپی خیبر میڈیکل یونیورسٹی بھجوانے سے رہ گئی تھی جس کی وجہ سے ان کے 10نمبر شمار نہیں ہو سکے تھے جس پر کمیٹی نے فیصلہ کیا اور متعلقہ حکام کو تاکیدکی کہ وہ مذکورہ 17طلباء کو کامیاب کرنے کے احکامات جاری کریں

متعلقہ عنوان :