ضلع تورغر اور باجوڑایجنسی میں پولیو کے مزید 2نئے کیس سامنے آ گئے، فاٹا میں پولیو کیسز کی تعداد 16 اور خیبرپختونخوا میں 18ہو گئی

بدھ 17 اکتوبر 2012 13:00

تورغر/باجوڑایجنسی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین، آئی این پی ۔17اکتوبر 2012ء) ضلع تورغر اور باجوڑایجنسی میں پولیو کے مزید2نئے کیس سامنے آ گئے۔ فاٹا میں پولیو کیسز کی تعداد 16 اور خیبرپختونخوا میں 18ہو گئی۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے مطابق باجوڑایجنسی کی تحصیل ناواگئی کے علاقے چنار چارمنگ میں انیس ماہ کے شاہ زیب میں پولیو وائر س کی تصدیق ہوئی ہے۔ نیا کیس سامنے آنے کے بعد فاٹا میں متاثرہ بچوں کی تعداد 16ہو گئی۔ خیبرپختونخوا کے ضلع تورغر کے علاقہ ہرنیل میں تیس ماہ کی بچی حوضیہ میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ حوضیہ کے والدین کے مطابق اسے پولیو سے بچا ؤکے قطرے بھی پلائے گئے تھے۔ خیبرپختونخوا میں 2012 میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد اٹھارہ ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :