ملالہ مضبوط اعصاب کی مالک ہے، حالت میں کچھ بہتری دیکھی گئی ہے، صحت یابی میں ابھی وقت لگے گا،ڈاکٹر ڈیو روسر، ملالہ کے لیے دعائیہ پیغامات اور ان کی مالی مدد کی پیشکشوں کا تانتا بندھا ہوا ہے، این ایچ ایس ٹرسٹ کی ویب سائٹ پر ملالہ کے خیرخواہوں کے پیغامات کیلئے میسج بورڈ بنا دیا گیا ،کوئین الزبتھ ہسپتال برمنگھم کے خیراتی ادارے نے ہسپتال کے مرکزی فنڈ سے جڑا ایک اکاؤنٹ بھی قائم کیا ، ملالہ کے علاج میں حصہ بٹانے کے خواہشمند افراد رقم بھیج سکتے ہیں، ہسپتال حکام

بدھ 17 اکتوبر 2012 13:00

برمنگھم (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین، آئی این پی ۔17اکتوبر 2012ء) برمنگھم کے کوئین الزبتھ ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر ڈیو روسر نے کہا ہے کہ ہسپتال کے ڈاکٹر ملالہ یوسفزئی کی صدمے سے بحالی اور طاقت سے بہت متاثر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملالہ کی حالت میں کچھ بہتری دیکھی گئی ہے لیکن صحت یابی میں ابھی وقت لگے گا۔ ہسپتال کے حکام نے بتایا ہے کہ ملالہ کے لیے دعائیہ پیغامات اور ان کی مالی مدد کی پیشکشوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

این ایچ ایس ٹرسٹ کی ویب سائٹ پر ملالہ کے خیرخواہوں کے پیغامات کے لیے ایک میسیج بورڈ بنا دیا گیا ہے۔کوئین الزبتھ ہسپتال برمنگھم کے خیراتی ادارے نے ہسپتال کے مرکزی فنڈ سے جڑا ایک اکاؤنٹ بھی قائم کیا ہے جس میں ملالہ کے علاج میں حصہ بٹانے کے خواہشمند افراد رقم بھیج سکتے ہیں۔ہسپتال کے حکام کا کہنا ہے کہ اب ملالہ کی صحت کے بارے میں مزید کوئی پریس کانفرنس یا انٹرویو نہیں دئیے جائیں گے اور ان کی صحت کے بارے میں صورتحال روزانہ دن میں دو بار صبح آٹھ اور شام پانچ بجے ای میل کی صورت میں جاری کی جائیں گی۔برمنگھم میں ہسپتال کے گرد سکیورٹی کا نظام بہت سخت ہے اور پولیس ہر طرح کی صورتِ حال کے لیے تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :