ملک میں حالیہ پولیو مہم کے دوران تقریبا 10لاکھ بچوں کو ویکسین نہیں مل سکی

بدھ 17 اکتوبر 2012 19:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔17اکتوبر۔ 2012ء) ملک میں حالیہ پولیو مہم کے دوران تقریبا 10لاکھ بچوں کو ویکسین نہیں مل سکی، پولیو مہم میں 3کروڑ 40لاکھ بچوں کو ویکسین پلائے جانے کا ہدف تاحال حا صل نہیں کیا جا سکا ہے اور مہم کے دوران 9لاکھ 78ہزار 570بچوں کو پولیو کی ویکسین نہ مل سکی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایک رپو رٹ کے مطا بق پنجاب میں 4لاکھ سے زائد ، سندھ میں 2لاکھ 92ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین نہ ملی، خیبر پختوانخواہ کے 2لاکھ 12ہزار ، بلوچستان کے 32ہزار 948، فاٹا کے 23ہزار 476بچوں کو ویکسین نہ مل سکی ۔

ذرائع کے مطابق امن و امان کی صورتحا ل کی وجہ سے بچوں تک عدم رسائی جیسے مسائل کی وجہ سے ویکسین فراہم کرنے میں رکاوٹ پیش آئی ہے ۔ واضح رہے ملک میں انسداد پو لیو مہم پندرہ اکتو بر سے سترہ اکتو بر تک جا ری رہی ۔

متعلقہ عنوان :