ملالہ کی حالت تسلی بخش ہے ،تیسری رات مکمل آرام اور سکون سے گزاری، ڈاکٹروں کا خصوصی پینل انتہائی باریک بینی سے ملالہ کی صحت کا جائزہ لے رہے ہیں، ترجمان کوئن ایلزبتھ ہسپتال

جمعرات 18 اکتوبر 2012 20:15

برمنگھم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔18اکتوبر ۔2012ء) برطانوی ڈاکٹرز نے ملالہ یوسف زئی کی صحت میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کردیا۔ برمنگھم کے کوئن ایلزبتھ اسپتال میں زیر علاج ملالہ یوسف زئی کی صحت بہتری کی طرف گامزن ہے۔

(جاری ہے)

کوئن ایلزبتھ اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملالہ نے تیسری رات مکمل آرام اور سکون سے گزاری اور ڈاکٹروں کا پینل ان کی صحت میں ہونے والی پیش رفت سے مطمئن ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے ملالہ کی حالت تسلی بخش قرار دی ہے۔ ڈاکٹروں کا خصوصی پینل انتہائی باریک بینی سے ملالہ کی صحت کا جائزہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :