حجرہ شاہ مقیم میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی مہم جاری ہے ، شہر و گردونواح میں بچوں کو قطرے پلانے کے مرد و خواتین پر مشتمل 23ٹیمیں تشکیل دی گئیں ،میڈیکل آفسیر ہسپتال حجرہ شا مقیم ڈاکٹر خالد محمود کی گفتگو

جمعرات 18 اکتوبر 2012 20:22

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔18اکتوبر ۔2012ء) میڈیکل آفسیر ہسپتال حجرہ شا مقیم ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ حجرہ شاہ مقیم میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی مہم جاری ہے جسکے تحت شہر و گردونواح میں بچوں کو قطرے پلانے کے مرد و خواتین پر مشتمل 23ٹیمیں تشکیل دی گئیں جو کہ گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلا رہی ہیں،انہوں نے آئی این پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین دنوں میں ہمارا ٹارگٹ 11245بچوں کو قطرے پلانے کا تھا جو کہ ہماری ٹیموں نے بخوبی خدمات سرانجام دیتے ہوئے 11049بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے میں کامیابی حاصل کی ،ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ حکومت نے تشہری مہم چلا کر عوام میں کافی شعور بیدار کیا ہے جس سے قطرے پلانے والی ٹیموں کو اپنا ہدف حاصل کرنے میں آسانی بھی ہوئی ہے،انہوں نے بتایاکہ آئندہ دوروز بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا جس میں باقی ماندہ 948بچوں کو بھی قطرے پلائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :