طویل غیرملکی دوروں کے باعث کینسر کے مرض میں مبتلا ہوا،مرض سے چھٹکارا پانے میں کامیاب ہوجاؤں گا، کینسر ابتدائی مراحل میں ہے جس کا علاج ممکن ہے، دنیا بھر سے لاکھوں مداحوں کی ہمدردی اور دعاؤں پر ان کا شکر گزار ہوں،نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مارٹن کرو کا بیان

جمعہ 19 اکتوبر 2012 13:03

آکلینڈ(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین، آئی این پی ۔19اکتوبر 2012ء) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مارٹن کرو نے کہا ہے کہ طویل غیرملکی دوروں کے باعث کینسر کے مرض میں مبتلا ہوا،مرض سے چھٹکارا پانے میں کامیاب ہوجاؤں گا۔اپنے ایک بیان میں مارٹن کرو نے کہاہے کہ ان کا کینسر ابتدائی مراحل میں ہے جس کا علاج ممکن ہے اور میں جلدصحت یابی کیلئے پرامیدہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دنیا بھر سے لاکھوں مداحوں کی ہمدردی اور دعاؤں پر ان کا شکر گزار ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ میراکینسر کا مرض گریڈ ٹو کا ہے جو آہستہ آہستہ بڑھ رہا ہے جس کا فوری طورپر علاج ضروری ہے ۔مارٹن کرو نے کہا کہ میری قوت مدافعت کا نظام غیرملکی دوروں کے باعث متاثر ہوا کیونکہ ملکی دوروں کے دوران اکثر بخار اور دیگر تکالیف کا شکار رہتا تھا۔آئندہ دوہفتوں میں میڈیکل ٹیسٹ کروانے کے بعد باقاعدہ علاج شروع ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :