وزیر ٹرانسپورٹ کی پالیسیوں کو عوام نہیں مانتی ‘یہ کشمیر ہے کراچی نہیں ‘کراچی والی غنڈہ گردی کشمیر میں کبھی نہیں چلنے دینگے ،مسلم کانفرنس ضلع ہٹیاں بالا کے سیکرٹری اطلاعات سید مہران بخاری کا بیان

جمعہ 19 اکتوبر 2012 15:19

راولپنڈی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین، آئی این پی ۔19اکتوبر 2012ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس ضلع ہٹیاں بالا کے سیکرٹری اطلاعات سید مہران بخاری نے کہا ہے کہ ایک ٹرانسپورٹ میٹنگ میں کہاکہ وزیر ٹرانسپورٹ طاہر کھوکھر کی پالیسیوں کو عوام نہیں مانتی یہ کشمیر ہے کراچی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

کراچی والی غنڈہ گردی آزادکشمیر میں کبھی نہیں پھیلنے دیں گے اور نہ ہی کسی کو اجازت دیں گے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ غریب عوام سے روز گار نہیں چھیننے دیں گے ۔ہم کراچی جیسے حالات کشمیر میں پیداکرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے اور اگر یہ سلسلہ دوبارہ کیاگیا تو ہم روڈ پر آجائیں گے اگروہ وزارت نہیں چلاسکتے تو چاولوں کی ریڑھی لگاکر بیٹھ جائیں۔غریب مزدور عوام سے روٹی کا نوالاچھین کر اگر وزارت مل گئی ہے تو اس کا اچھا استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :