سابق انگلش کپتان اورمعروف کمنٹیٹر ٹونی گریگ پھیپھڑوں کے کینسرمیں مبتلا

ہفتہ 20 اکتوبر 2012 20:17

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔20اکتوبر۔ 2012ء) سابق انگلش کپتان اورمعروف کمنٹیٹر ٹونی گریگ کے پھیپھڑوں میں کینسر کی تشخیص ہو گئی ۔برطانوی اخبار سنڈے ٹیلی گراف سے گفتگو کرتے ہوئے ٹونی گریگ نے تصدیق کی کہ وہ پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہو گئے ہیں اور آئندہ ہفتے ان کے کینسر کے حوالے سے مختلف ٹیسٹ ہوں گے۔ جن میں مرض کی شدت کا پتہ چلے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رواں برس مئی میں کھانسی شروع ہوئی جس سے وہ تاحال صحت یاب نہیں ہو سکے اور دوبارہ معائنے کے بعد ڈاکٹرز نے دائیں پھیپھڑے میں کینسر کی تصدیق کی ہے ۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد آسٹریلیا کے دورے میں پھیپھڑوں سے بہت سامواد خارج ہوا جس کے ٹیسٹوں سے کینسر کی تشخیص ہوئی۔ ٹونی گریگ نے کہا کہ ان کی100 فیصد ترجیح اپنا خاندان اور صحت ہے لہٰذا ان کا آسٹریلوی سپورٹس ٹی وی چینل نائن سے کمنسٹری کا معاہدہ برقرار رہتا ہے کہ نہیں اس بارے کوئی علم نہیں۔رواں ہفتے کے دوران کینسر میں مبتلا ہونے والے یہ دوسرے سابق کرکٹر ہیں۔ رواں ہفتے سابق کیوی کپتان مارٹن کرو میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی ۔