جماعة الدعوة کی طرف سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں 241میڈیکل کیمپوں پرایک لاکھ پانچ ہزار سے زائد مریضوں کا طبی معائنہ، لاکھوں روپے کی ادویات تقسیم

ہفتہ 20 اکتوبر 2012 20:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔20اکتوبر۔ 2012ء) جماعة الدعوة کی طرف سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں 241میڈیکل کیمپوں پرایک لاکھ پانچ ہزار سے زائد مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور ان میں لاکھوں روپے کی ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔جماعة الدعوة کے رفاہی ادارے فلاح انسانیت ایمبولینس سروس کی گاڑیاں بھی ہمہ وقت ریلیف و ریسکیو آپریشن میں خدمات انجام دے رہی ہیں جبکہ ایمبولینس گاڑیوں کے ذریعے موبائل میڈیکل کیمپنگ بھی کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

سیلاب متاثرین کے لئے میڈیکل کیمپ ریلوے اسٹیشن ڈی جی خان،چوٹی زیریں،فاضل پور،روجھان،یارو کھوسہ،موضع فتح پور،پل صادق،پل ٹونڈی،بستی لکھا،سکھر،گھوٹکی،زاہد موڑروجھان،محمد پورہ،گم پورہ،جہانگیر پورہ،چک شہید،جاگیر گبور،جعفر آباد،نصیر آباد،ڈیرہ اللہ یار،ڈیرہ مراد جمالی،صحبت پور،ٹھل،جیکب آباد،بائی پاس،جیکب آباد سٹی،روجھان جمالی،کشمور،کندھ کوٹ،پنوں عاقل،ڈھرکی،میر پور ماتھیلو،شکار پور،اوباڑو کے علاقوں میں لگائے گئے۔ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی ڈاکٹروں و پیرا میڈیکل سٹاف کی ٹیمیں سیلاب متاثرہ علاقوں میں تاحال متاثرین کے علاج معالجہ میں مصروف ہیں ۔