محکمہ صحت پنجاب نے بچوں کے حفاظتی ٹیکے خریدنے سے معذوری ظاہر کر دی

اتوار 21 اکتوبر 2012 18:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔21اکتوبر۔ 2012ء) محکمہ صحت پنجاب نے بچوں کے حفاظتی ٹیکے خریدنے سے معذوری ظاہر کر دی، جلد خریداری نہ ہونے کی صورت میں صوبے میں ویکسین کی قلت کا خدشہ ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے 5اگست کو حفاظتی ٹیکے خریدنے کے لیے اشتہار شائع کروایا جس کے تحت خریداری کے لئے ٹینڈر آٹھ ستمبر کو کھولے گئے جس میں مختلف پرائیویٹ کمپنیوں نے حصہ لیا اور گزشتہ سال کی نسبت کم ریٹ آنے کے باوجود محکمہ صحت نے بغیر کسی وجہ کے ویکسین کی خریداری نہیں کی۔ ذرائع کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کے پاس صرف دو ماہ کی ویکسین رہ گئی ہے اور اگر جلد خریداری عمل میں نہ آئی تو خدشہ ہے کہ لاکھوں بچوں اور حاملہ خواتین کو حفاظتی ٹیکے اور ویکسین نہیں لگائی جا سکے گی۔

متعلقہ عنوان :