ایم سی ڈی پی کے تمام منصوبہ جات کی 2014 تک تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا ، منصوبہ جات کے حوالہ سے ممبران ایم سی ڈی پی بورڈ مثبت تجاویز دیں، کام جلد از جلد مکمل ہوسکیں ، تعمیروترقی کے عمل میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی، وزیرصحت عامہ و قدرتی وسائل سردار قمر الزمان خان کا اجلاس سے خطاب

اتوار 21 اکتوبر 2012 19:00

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔21اکتوبر۔ 2012ء) وزیرصحت عامہ و قدرتی وسائل سردار قمر الزمان خان نے کہا ہے کہ ایم سی ڈی پی کے تمام منصوبہ جات کی 2014 تک تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا ، منصوبہ جات کے حوالہ سے ممبران ایم سی ڈی پی بورڈ مثبت تجاویز دیں تاکہ کام جلد از جلد مکمل ہوسکیں ، تعمیروترقی کے عمل میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم سی ڈی پی باغ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے پچھلے 5 سالوں کے دوران ایم سی ڈی پی کے منصوبہ جات کو دانستہ التواء میں رکھ کر عوامی نوعیت کے اہم منصوبہ جات کو متاثر کرنے کی کوشش کی گئی ، ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے کہ جن منصوبوں کا تعلق براہ راست عوام سے ہے ان کی جلد تکمیل یقینی بنائی جائے ، انہوں نے کہا کہ باغ ہسپتال کے ساتھ ڈاکٹرز نرسز کے لئے رہائشی کالونی بھی بنائی جائے گی ، اس موقع پر انہوں نے ایم سی ڈی پی کے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ کام کی رفتار کو تیز کرنے کے ساتھ تمام منصوبوں کو ترجیحات کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے ، سردار قمر الزمان خان نے مزید کہا کہ ہماری حکومت کی کارکردگی گزشتہ 10 سالوں سے بہتر ہے کوشش ہے کہ صحت ، تعلیم سمیت عوام کی دیگر ضروریات کو جلد از جلد پورا کیا جائے۔