ڈینگی نے بالی ووڈکے نامور ہدایتکار اور فلمساز یش چوپڑا کی جان لے لی

اتوار 21 اکتوبر 2012 23:05

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔21اکتوبر۔ 2012ء) بھارتی فلم انڈسٹری کو کئی سپر ہٹ فلمیں دینے والے نامور ہدایتکار اور فلم ساز یش چوپڑا انتقال کرگئے ۔ یش چوپڑا ڈینگی بخار میں مبتلا ہوکر اسپتال میں زیر علاج تھے ۔ اتوارکو بھارتی میڈیاکے مطابق ہدایتکار یش چوپڑا ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے کے باعث ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں پر وہ انتقال کرگئے ہیں۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور ہدایت کار ، فلمساز۔ یش چوپڑا کا نام فلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا تھا ۔

(جاری ہے)

کبھی کبھی، چاندنی اور دل تو پاگل ہے دل والے دلہنیا لے جائیں گے۔لمحے، دھوم2، نیویارک اور رب نے بنادی جوڑی جیسی سپرہٹ فلمیں ان کی سرپرستی میں بنیں۔ اپنی فلموں میں ہمیشہ عورتوں کے کردار کو مرکزی حیثیت دینے والے یش چوپڑا کو دادا صاحب پھالکے سمیت کئی اہم اعزازات سے نوازا جاچکا ہے۔

ماضی میں فرانس، سوئٹزرلینڈ اور برطانیہ کی حکومت نے بھی یش چوپڑا کی فلمی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی عزت افزائی کی 2009میں کوریا میں ہونے والے فیسٹول میں انہیں بہترین فلمساز کے اعزاز کے لیے منتخب کیا گیا۔ ان کے انتقال سے بھارتی فلم انڈسٹری ایک ذہین فلم ساز اور ہدایت کار سے محروم ہوگئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :