بلوچستان‘مغوی ڈاکٹرکی عدم بازیابی کے خلاف پی ایم اے کی کال پرسرکاری اسپتالوں میں ہڑتال چھٹے روز بھی جاری، مریضوں کو مشکلات کا سامنا

پیر 22 اکتوبر 2012 12:40

کوئٹہ(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین، آئی این پی ۔22اکتوبر 2012ء) کوئٹہ میں سریاب روڈ سے اغواء ہونے والے ماہر امراض چشم ڈاکٹرسعید خان کو چھ روز بعد بھی بازیاب نہیں کرایاجاسکا،مغوی ڈاکٹر کی عدم بازیابی کے خلاف ڈاکٹروں کی بلوچستان کے سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال پیر کو چھٹے روز بھی جاری رہی،آپریشن تھیٹرز اور اوپی ڈیز بند ہونے کی وجہ سے دور دراز علاقوں سے آئے مریضوں کو مشکلات کا سامنا رہا ۔

(جاری ہے)

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بلوچستان نے کوئٹہ میں مغوی ڈاکٹرسعید خان کے اغوا اورڈاکٹروں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ہڑتال کی کال دی تھی، ڈاکٹرسعید خان کی عدم بازیابی کے خلاف کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے آپریشن تھیٹرز اور اوپی ڈیز میں کام بند ہیں۔ جبکہ ایمرجنسی کور دیا گیا۔ گزشتہ چھ روز سے مسلسل ہڑتال کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

متعلقہ عنوان :