ملالہ کی سنبھلتی صحت کا سن کر خوشی ہوئی،مہرین سید

پیر 22 اکتوبر 2012 12:57

لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین، آئی این پی ۔22اکتوبر 2012ء) نامور ماڈل و اداکارہ مہرین سید نے کہا ہے کہ ملالہ کی تیزی سے سنبھلتی ہوئی صحت کا سن کر خوشی ہوئی ہے ۔ میری دل سے دعا ہے کہ خدا اسے صحت یاب کرے اور لڑکیوں کی تعلیم کے لیے اس نے جو مشن شروع کیا ہے اس میں مزید کامیابی ملے۔مہرین سید بھارت سے آئے صحافیوں سے گفتگو کر رہی تھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بھارتی صحافیوں کے ملالہ کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اب پاکستان کی ہر بچی ملالہ بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن محبت کرنے والا ملک ہے اور اس کا منفی چہرہ دنیا کو دکھانے والے پاکستان اور بھارت دونوں کے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں بھی کچھ تنگ نظراور انتہا پسند لوگ موجود ہیں مگر ہم دونوں کو ان کے حوالے سے اپنے ملک کے کلچر \'اچھی اور مثبت چیزوں کو نمایاں کرنا ہوگا۔ مہرین سید نے بتایا کہ وہ موجود حکومت کی مثبت سوچ اور روشن خیالی دنیا کو دکھانے کے لیے کام کر رہی ہیں

متعلقہ عنوان :