تحریک انصاف انقلابی اصلاحات کے ذریعے قومی تعمیر و ترقی کے ایجنڈے کو عملی جامہ پہنائے گی، پسے ہوئے مظلوم طبقات کے حقوق اور معاشرتی انصاف، میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنا کر استحصال سے پاک معاشرہ قائم کرے گی،تحریک انصاف کے رہنمامحمد خطاب بادشاہ، بیرسٹر علی محمد و دیگر کا جلسہ سے خطاب

پیر 22 اکتوبر 2012 21:14

مردان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔22اکتوبر۔ 2012ء) تحریک انصاف کے رہنمامحمد خطاب بادشاہ، بیرسٹر علی محمد و دیگر نے کہا کہ تحریک انصاف انقلابی اصلاحات کے ذریعے قومی تعمیر و ترقی کے ایجنڈے کو عملی جامہ پہنائے گی۔

(جاری ہے)

پسے ہوئے مظلوم طبقات کے حقوق اور معاشرتی انصاف، میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنا کر استحصال سے پاک معاشرہ قائم کرے گی حلقہkpk 28 موٹی بانڈہ کاٹلنگ و دیگر مواضعات میں شمولیتی جلسوں سے خطاب کر تے ہوئے تحریک انصاف کے رہنمامحمد خطاب بادشاہ، بیرسٹر علی محمد و دیگر نے کہا کہ تحریک انصاف حقیقی معنوں میں ملک و قوم کو ایک ذمہ دار محب وطن اور ایماندار قیادت دے گی۔

جوکہ اُن کے طویل احساس محرومی کا ازالہ کرے گی حکمرانوں نے اربوں ڈالرز لوٹ کر ملک کو کنگال کر دیا اور آئے روز مہنگائی ، بے روزگاری، کساد بازاری، دہشت گردی، اور غربت میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ قوم کو بنیادی اور انسانی حقوق سے محروم رکھ کر اُن پرعرصہ حیات تنگ کر دیا ہے۔ اس موقع پر ولی محمد، واجد علی، اسحاق ، ابرار، احسان، حلیم، عادل، رشید، محمد آیاز، عدنان اور فضل امین نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت دوسری سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہو کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔