بلوچستان کے اسپتالوں میں ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری، مریض پریشان

منگل 23 اکتوبر 2012 11:44

کوئٹہ(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔23اکتوبر 2012ء) ماہر امراض چشم مغوی ڈاکٹرسعید خان کی عدم بازیابی کے خلاف کوئٹہ سمیت صوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال جاری ہے جبکہ مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بلوچستان کی جا نب سے کوئٹہ سمیت صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال کے باعث آپر یشن تھیٹر ز اور اوپی ڈیز میں کام بند ہے۔ جبکہ ڈاکٹر سعید خان کی عدم بازیابی کیخلاف احتجاجی ریلی بھی نکالی جائے گی ۔مغوی ڈاکٹر کی عدم بازیابی کیخلاف ایک ہفتہ سے مسلسل ہڑتال کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔پولیس ڈاکٹروں کو تحفظ فراہم کرنے ان کے اغواء کی روک تھام اور ملزمان کا پتہ لگانے میں تاحال ناکام ہے۔

متعلقہ عنوان :