لاہور‘چرچ فاونڈیشن کی ملالہ کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا ، مسیحی برادری کی بڑی تعداد میں شرکت

منگل 23 اکتوبر 2012 13:26

لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین، آئی این پی ۔23اکتوبر 2012ء) لاہور میں چرچ فاونڈیشن نے ملالہ یوسفزئی کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام کیا۔

(جاری ہے)

رائے ونڈ لاہور کے سینٹ تھامس چرچ میں ملالہ یوسفزئی کی صحت یابی کے لیے دعائیہ تقریب میں مسیحی برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکا نے ملالہ کی جلدصحت یابی کے لیے دعا کی اورمطالبہ کیا کہ امن کیلئے کوشاں ملالہ یوسف زئی پر حملے کرنیوالوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔