ممنوعہ ادویات کااستعمال،کرکٹ آسٹریلیاکی کھلاڑیوں کووارننگ

منگل 23 اکتوبر 2012 13:38

سڈنی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین، آئی این پی ۔23اکتوبر 2012ء) آسٹریلوی کرکٹر کے غیر ممنوعہ ادویات کے استعمال کے انکشاف کے بعد بورڈ نے تمام کھلاڑیوں کے لیے ایک تنبیہ جاری کر دی۔آسٹریلیا کے ایک اہم کرکٹر کے گزشتہ سال کوکین استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ۔

(جاری ہے)

اس واقعے کا علم ہوتے ہی کرکٹ آسٹریلیا نے کھلاڑی کو غیر آفیشل تنبیہ کرنے کے ساتھ ان کی ماہر نفسیات سے کونسلنگ بھی کروائی ۔

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چونکہ کھلاڑی کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت نہیں آیا اور نہ ہی کبھی رویہ خراب رہا اس لیے ان کا نام ظاہر نہیں کیا جا سکتاتاہم کرکٹ آسٹریلیا نے تمام کھلاڑیوں کو ایک غیر سرکاری تنبیہ کر دی ہے جس میں غیر ممنوعہ ادویات کا استعمال کرنے والے کھلاڑی پر جرمانے کے علاوہ اس پر بیس میچوں کی پابندی بھی عائد کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :