تائیوان،ہسپتال میں آتشزدگی، 12 مریض ہلاک،60 سے زائد جھلس کر زخمی

منگل 23 اکتوبر 2012 15:00

تیپائی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین، آئی این پی ۔23اکتوبر 2012ء) تائیوان کے ایک ہسپتال میں آتشزدگی سے 12 زیر علاج مریض ہلاک اور60 سے زائد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

منگل کو میڈیا رپورٹ کے مطابق آتشزدگی کا یہ واقعہ تائیوان سٹی کے ایک ہسپتال میں اس وقت پیش آیا جب رات کے وقت نرسنگ ہوم میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے پوری وارڈ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا وارڈ میں 100 سے زائد مریض زیر علاج تھے۔ جن میں سے12مریض ہلاک اور 60سے زائد جھلس گئے۔ جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :