ملالہ بتدریج روبصحت ،کوئن الزبتھ ہسپتال کے ڈاکٹرزمطمئن،وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا میاں افتخار حسین ملالہ کیلئے کارڈز لائے تھے ، ملاقات نہیں ہوئی،ہسپتال انتظامیہ

منگل 23 اکتوبر 2012 21:33

برمنگھم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔23اکتوبر۔ 2012ء) کوئن الزبتھ ہسپتال کے ڈاکٹروں نے ملالہ یوسفزئی کی حالت کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملالہ کی حالت میں مسلسل بہتری آرہی ہے ،ڈاکٹرز دن رات ملالہ کی دیکھ بھال کررہے ہیں ۔منگل کو کوئن الزبتھ ہسپتال کے ڈاکٹروں کے مطابق ملالہ کی صحت میں بتدریج بہتری آرہی ہے ملالہ کی چلڈرن اسپتال میں ساتویں رات بھی بخیریت گزری۔

(جاری ہے)

ادھرہسپتال انتظامیہ کے مطابق وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا میاں افتخار حسین نے گزشتہ روزبرمنگھم کے کوئن الزبتھ اسپتال کا دورہ کیا تھا جہاں انھوں نے ڈاکٹر ڈیورورز سے ملاقات کی جس میں ڈاکٹر ڈیووروز نے ملالہ کی صحت کے حوالے سے کلینکل رپورٹ میاں افتخار حسین کو دی ۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا میاں افتخار حسین کی ملالہ یوسفزئی سے ملاقات نہیں ہوئی وہ ملالہ کے لیے کارڈز بھی لائے تھے ۔