مٹ رومنی پر اعتبار نہیں کیا جاسکتا‘ انکے پاس روز گار کی فراہمی اور متوسط طبقے کی سیکیورٹی کے لئے کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے، امریکی صدر باراک اوباما کا اوہایو میں ریلی سے خطاب

بدھ 24 اکتوبر 2012 13:02

واشنگٹن (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین، آئی این پی ۔24اکتوبر 2012ء) آخری مباحثے کے بعد بھی امریکی صدارتی امیدواران کے درمیان چپقلش ختم نہیں ہوئی، امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ مٹ رومنی پر اعتبار نہیں کیا جاسکتا، رومنی کے پاس روز گار کی فراہمی اور متوسط طبقے کی سیکیورٹی کے لئے کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اوہایو میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ووٹرز کو خبردار کیا ہے کہ ریپبلیکن امیدوار رومنی بطور امریکی صدر عوام سے ایمانداری سے پیش آئیں گے، اس پر اعتبار نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ رومنی کے پاس روز گار کی فراہمی اور متوسط طبقے کی سیکیورٹی کے لئے کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے۔جب کہ گزشتہ مباحثے میں انہوں نے اس ضمن میں جو منصوبہ بندی پیش کی وہ امریکا کو آگے لے جائے گی۔

متعلقہ عنوان :