گوجرانوالہ میں باپ نے سگریٹ نوشی پر10سالہ بیٹے کو پائپ مار کرقتل کر دیا ، ملزم گرفتار ، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں

بدھ 24 اکتوبر 2012 21:51

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔24اکتوبر۔ 2012ء) گوجرانوالہ میں باپ نے سگریٹ نوشی پر10سالہ بیٹے کو پائپ مار کرقتل کر دیا ،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو پولیس ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ میں باپ نے سگریٹ پینے پر اپنے بیٹے کو پائپ سے مارکر قتل کردیا ۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ،ملزم کے خلاف تھانہ فیروز والا میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔گرفتاری کے بعد ملزم نے بتایا کہ بچے کو سگریٹ پینے سے متعدد مر تبہ منع کیا لیکن وہ نہ مانا،غصے میں آکرپلاسٹک کے پائپ سے مارا جس پر وہ ہلاک ہوگیا ۔

متعلقہ عنوان :