بدین ، شوگر ملیں 15 نومبر سے پہلے کرشروع کردیں گی ،آباد گاروں کا ملز کو گنا فراہم کرنے سے انکار

بدھ 24 اکتوبر 2012 22:39

تلہار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔24اکتوبر۔ 2012ء) بدین کی تمام شوگر ملیں 15 نومبر سے پہلے کرشروع کردیں گی ،آباد گاروں نے ملز کو گنا فراہم کرنے سے انکار کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی ہدایت کے بعد ضلع بدین کی تمام شوگر ملیں جن میں دیوان شوگر ملز تلہار ،مدنی شوگر ملز کڈون ،آرمی شوگر ملز بدین ،بنگریو شوگر ملز اور کھوسکی شوگر ملز شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

نومبر کی 15 تاریخ سے پہلے چلانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔دوسری جانب ضلع بدین کے آبادکار رہنماؤں سکندر علی جت، حاجی نواب لغاری ،اسماعیل لاشاری اور دیگر نے میڈیا کو بتایا کہ گنے کی سوکاری قیمت کے ہونے کی وجہ سے آباد کار شوگر ملز کو گنا فراہم نہیں کریں گے ۔آبادکاروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گنے کی سوکاری قیمت کم ازکم 300 روپے فی من مقرر کی جائے بصورت دیگر گنے کو شوگر ملز میں دینے کی بجائے آگ لگا دیں گے۔