بلوچستان ‘ڈاکٹر کے اغوا کے خلاف سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال جاری، مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا

جمعرات 25 اکتوبر 2012 15:23

کوئٹہ(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین، آئی این پی ۔25اکتوبر 2012ء) کوئٹہ میں سریاب روڈسے اغوا ہونے والے امراض چشم ڈاکٹر محمد سعید خان کی عدم بازیابی کے خلاف بلوچستان کے سرکاری ہسپتالوں میں جمعرات کو 9ویں روز بھی ہڑتال جاری رہی جس کے باعث دور دراز سے آنے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامناہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی کال پر ڈاکٹر محمد سعید خان کے اغوا خلاف تمام سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور جنرل آپریشن ٹھیٹر بند رہے۔ پی ایم اے کی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ جب تک ڈاکٹر محمد سعید خان بازیاب نہیں ہوتے وہ سرکاری ہسپتالوں میں ڈیوٹی نہیں دیں گے۔ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے سبب ہسپتالوں میں آنے والے ہزاروں غریب مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :