سندھ میں شوگر ملز نے چینی بنانے کی تیاری شروع کردی

جمعرات 25 اکتوبر 2012 16:53

کراچی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین، آئی این پی ۔25اکتوبر 2012ء) سندھ میں شوگر ملوں نے چینی بنانے کی تیاری شروع کردی ، صوبے میں 8 شوگر ملوں نے اپنے بوائلر جلادیئے۔

(جاری ہے)

انڈسٹر ی ذرائع کے مطابق سندھ میں ایک مل کی جانب سے تو گنے کی کرشنگ کا آغاز ہو چکا ہے اور چینی تیار کی جارہی ہے جبکہ آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں مزید 8 ملیں چینی تیار کرنی شروع کردیں گی۔ذرائع کے مطابق سندھ میں شوگرملز کسانوں سے گنا موخر ادائیگی پر حاصل کر رہی ہے اور صوبائی حکومت کی جانب سے گنے کی کم سے کم قیمت طے ہوجانے کے بعد کاشت کار کو ادائیگیاں شروع کردی جائیں گی۔اس کے علاوہ پنجاب میں گنے کی امدادی قیمت 165 روپے فی من تجویز کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :