ملالہ صحت یاب ہوکر وطن واپس آئے گی، رحمان ملک

جمعرات 25 اکتوبر 2012 18:02

اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر۔2012ء) ملالہ یوسف زئی کے والدین ، زیر علاج بیٹی سے ملاقات کیلئے برطانیہ روانہ ہوگئے ہیں، اس سے پہلے انہوں نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ رحمان سے ملاقات کی۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیر داخلہ نے ملالہ کے والدین سے گفتگو میں کہا ہے کہ ْانہیں مکمل یقین ہے کہ ملالہ صحت یاب ہوکر وطن واپس آئے گی، ملالہ کو وطن واپسی پر مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اْس پر حملہ ، پاکستان کے خلاف تھا،تمام قوم ملالہ کی جلد صحت یابی کیلئے دْعاگو ہے ۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ ملالہ نے بات چیت شروع کردی ہے ، صدر اور حکومت اس کی صحت میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔ ذرائع نے نجی ٹی وی کو بتایاہے کہ ملالہ کے والد ضیاء الدین یوسف زئی اپنی اہلیہ کے ساتھ ، اسلام آباد سے برطانیہ روانہ ہوئے ، وہ اپنی بیٹی سے ملنے برمنگھم جانے والے قومی ایئرلائن کی پرواز سے گئے ہیں۔