بدین ‘ پولیو قطرے پلانے کے بعد 2 ماہ کے بچے کے جسم کی کھال اترنا شروع ہو گئی،بچہ قریبی ہسپتال منتقل ‘ والدین کو شدید پریشانی کا سامنا حکومت سے امداد کی اپیل کر دی

منگل 30 اکتوبر 2012 14:39

بدین(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین، آئی این پی ۔30اکتوبر 2012ء) بدین میں پولیو کے قطرے پلانے کے بعد دو ماہ کے بچے کے جسم کی کھال اترنا شروع ہو گئی‘بچے کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیاگیا ‘ والدین کو شدید پریشانی کا سامنا حکومت سے امداد کی اپیل کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدین کے محلہ باغ کے رہائشی اخترچانڈیو کے نومولود بیٹے علی رضا کو پولیو مہم کے دوران 16 اکتوبر کو قطرے پلائے گئے تھے جس کے بعد بچے کے جسم سے کھال اترنا شروع ہوگئی۔بچے کو فوری طورپرقریبی نجی اسپتال لے جایا گیا مگر بچے کی حالت بدستور جوں کی توں ہے جس سے والدین شدید پریشان ہیں اور حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :