صدر زرداری نے صوبوں کی سرحدوں پرانسداد پولیو کے خصوصی مراکزبنا نے کی ہدایت ،بلاول ہاوس میں صدر کی زیرصدارت انسدادپولیومہم جائزہ لینے کیلئے اجلاس،متعلقہ حکام کی بریفنگ

منگل 30 اکتوبر 2012 22:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔30اکتوبر ۔2012ء) صدر آصف علی زرداری نے عوام کوپولیو سے متعلق زیادہ سے زیادہ آگاہی دینے پر زور د یتے ہو ئے صوبوں کی سرحدوں پرانسداد پولیو کے خصوصی مراکزبنا نے کی ہدایت کر دی ۔منگل کوبلاول ہاوس کراچی میں صدر آصف علی زرداری کی زیرصدارت سندھ میں پولیو کے خاتمے کی مہم کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا۔

جس میں عالمی ادارہ صحت اور بین الااقوامی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے بعد میڈیاسے گفتگو میں وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ اس سال سندھ میں پولیو کے4کیس رپورٹ ہوئے جس کی وجہ لوگوں کی ایک ضلع سے دوسرے ضلع کی جانب ہجرت ہے۔انہو ں نے کہا کہ صدر مملکت کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ مارچ 2013تک سندھ پولیو فری صوبہ ہوجائے گا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے صوبوں کی سرحد پر انسداد پولیو کے خصوصی مراکز بنانے کی ہدایت کی ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ ممتاز بھٹو یا امیر بخش بھٹو کسی کے خلاف کوئی سیاسی مقدمہ قائم نہیں کیا گیا، لاڑکانہ میں کھوڑو قبیلے اور ممتاز بھٹو گروپ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ ہوئی جس پر فریقین کے خلاف مقدمات درج کیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :