بلوچستان ‘ڈاکٹر سعید کی عدم بازیابی کے خلاف تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال پندرہویں روز بھی جاری ، او پی ڈیز اورآپریشن تھیٹر بند ، مریضوں کو مشکلات کاسامنا

بدھ 31 اکتوبر 2012 12:56

کوئٹہ(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین، آئی این پی ۔31اکتوبر 2012ء) کوئٹہ میں سریاب روڈ سے اغوا ہونے والے ماہر امراض چشم ڈاکٹر محمد سعید خان کی عدم بازیابی کے خلاف صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال بدھ کو پندرہویں روز بھی جاری رہی۔ او پی ڈیز اورآپریشن تھیٹر بند ہونے سے مریضوں کو مشکلات کاسامنا ہے۔

(جاری ہے)

آنکھوں کے ہسپتال ایل آر بی ٹی کے ایم ایس ڈاکٹرمحمد سعید خان جنہیں16 اکتوبر کو اغوا کیا گیا تھا تاحال باز یاب نہیں ہو سکے۔

حکومت بلوچستان نے اغوا کاروں کے بارے میں اطلاع دینے والوں کے لئے پچیس لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے ۔ڈاکٹر محمد سعید خان کی عدم بازیابی کے خلاف پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی کال پر صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرہڑتال پر ہیں۔ او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹربند ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں مریضوں کو روزانہ مشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے۔

متعلقہ عنوان :