بلوچستان ‘ڈاکٹروں کی صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں 16ویں روز بھی ہڑتال، مریض پریشان،ڈاکٹرز کی جانب سے صوبائی حکومت کو دی گئی مہلت بھی ختم ہوگئی، اجتماعی استعفوں کا اعلان متوقع

جمعرات 1 نومبر 2012 13:49

کوئٹہ(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین، آئی این پی ۔1نومبر 2012ء) کوئٹہ سے اغوا ہونے والے ماہر امراض چشم ڈاکٹر محمد سعید خان کی عدم بازیابی کے خلاف صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں جمعرات کو16 ویں روز بھی ڈاکٹر کی ہڑتال جاری رہی جس کی وجہ سے مریضوں مشکلات کا سامنا رہا۔ ڈاکٹرز کی جانب سے صوبائی حکومت کو دی گئی مہلت بھی ختم ہوگئی جس کے بعد اجتماعی استعفوں کا اعلان کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر محمد سعید خان کو 16 اکتوبر کی شب مسلح افراد نے سریاب روڈ سے اغوا کیا جن کو 16 روز بعد بھی بازیاب نہیں کرایا جا سکا ہے تاہم حکومت بلوچستان نے انہیں اغوا کرنے والوں کے بارے میں اطلاع دینے والوں کے لیے 25 لاکھ روپے کااعلان کیاہے۔ ڈاکٹر محمد سعید خان کی عدم بازیابی کے خلاف پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی کال پر صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز ہڑتال پر ہیں۔ او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹربند ہیں جس کے سبب ہزاروں مریضوں کو روزانہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ڈاکٹرز کی جانب سے صوبائی حکومت کو دی گئی مہلت بھی ختم ہوگئی جس کے بعد اجتماعی استعفوں کا اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :