بھاولنگر، تین سالوں سے ضلع بھر میں سرکاری ہسپتالوں کی طبی و ہومیو پیتھک ڈسپنسریوں کو ادویات کی عدم فراہمی پر مریض سراپا احتجاج

جمعرات 1 نومبر 2012 15:27

بھاولنگر( آئی این پی) تین سالوں سے ضلع بھر میں سرکاری ہسپتالوں کی طبی و ہومیو پیتھک ڈسپنسریوں کو ادویات کی عدم فراہمی پر مریض سراپا احتجاج ،ان شعبہ جات سے متعلقہ میڈیکل آفیسرز اینڈ عملہ مریضوں کو ادویات ہی لکھ کر دے سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

غریب مریضوں پر ادویات کے راستے بند کر دیے گئے ۔افسوس ناک بات یہ کہ گزشتہ تین سالوں سے خادم اعلیٰ کو اس کی فرصت ہی نہیں مل سکی ۔ان شعبہ جات سے علاج کرانے والے مریض کی بڑی تعداداس بات سے نالاں دکھائی دیتی ہے ۔اور اس بات کا عوامی حلقے مطالبہ کر رہے ہیں کہ ان شعبہ جات میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :